• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلن کی خلاف ورزی اور گروپنگایم سی گرلز سکول رحیم آبادکی ہیڈمسٹریس سمیت پورا عملہ معطل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈسپلن کی خلاف ورزی، انرولمنٹ میں کمی، ٹیچرز کی گروپنگ، رحیم آباد سکول کی ہیڈ مسٹریس سمیت پورا عملہ معطل،تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ٹیچرز کی گروپنگ پر کارروائی کرتے ہوئے ایم سی گرلز سکول رحیم آباد کی ہیڈ مسٹریس سمیت پورا عملہ معطل کردیا،اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ عائشہ پروین ہیڈ مسٹریس ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد، ملتان رینا طفیل، پی ایس ٹی او ر کلاس فور کی ملازمہ اریبہ فیاض کی خدمات کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹی سے فارغ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید