• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کے قیام کے50سال، تقریبات کے انعقادکےلئے17رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے قیام کے 50سال ، تقریبات کے انعقاد کیلئے17رکنی کمیٹی تشکیل، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی اس وقت مالی بحران کا شکار ہے جبکہ داخلوں کی شرح بھی سست روی کا شکار ہے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں بھی مشکل پیش آرہی ہے ایسے میں وائس چانسلر نے 50 سالہ تقریبات کی منصوبہ بندی اور انعقاد کیلئے 17رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تقریبات کے انعقاد کیلئے اقدامات کرے گی جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود ہوں گے۔
ملتان سے مزید