• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اولیا میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،نشتر ہسپتال منتقل ،تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس پل مٹھو والا نہر نوبہار کے قریب گشت پر مامور تھی کہ موٹرسائیکل سوار دو اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی تیزی سے موٹر سائیکل موڑنے لگے جو بے قابو ہوکر گرگئے اور موٹرسائیکل چھوڑ کر سیدھی فائرنگ پولیس پارٹی شروع کردی پولیس نے حق حفاظت جوابی فائرنگ کی گئی کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو دیکھا کہ ایک ملزم جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا زمین پر گرا ہواتھا جس کی شناخت محمد رحمان سے ہوئی جو ضلع گجرانوالہ کا رہائشی تھاجس سے ایک موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد ہوا  جب کہ اس کا ساتھی ندیم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرا ر ہوگیا، زخمی ڈاکو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ، دوسری جانب  قطب پور پولیس نے دوران ناکہ بندی چین ماڑی کے قریب موٹرسائیکل سوار تین اشخاص کو روکا جو پولیس کو دیکھتے ہی یکدم موٹرسائیکل موڑنے لگے تو سلپ ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں قابو کیا جو اپنے دو فرار ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوا جس کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل اور قطب پور میں درج ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 1997/25 بجرم 392 کی برآمد ہوئی جبکہ دو ساتھی محمد رحمان اور ندیم فرار ہوگئے زخمی ڈاکو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل پولیس نے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید