• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوتﷺ امت کی ریڈ لائن ہے،چیئرمین جے یو پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادراورمرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جے یو پی رشید احمد رضوی سے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے لاہور میں ملاقات کی،اس موقع پر اہلسنت کے مختلف مسائل سیاسی و تنظیمی حوالے سے مشاورت کی گئی، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ جب تک کملیؐ والے کا نظام نہیں آتا، مسائل کا حل ممکن ہی نہیں، ختم نبوتﷺ امت کی ریڈ لائن ہے، ناموس رسالتﷺ کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، کوئی ایسا قانون نہیں بننے دینگے جو شریعت کے خلاف ہو۔
ملتان سے مزید