• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پیر کالونی میں تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )تھانہ شاہ شمس کے علاقے تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پیر کالونی میں تاجر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ متاثرہ تاجر لطیف بلوچ کی قیادت میں ہوا جس میں ناصر قاضی ، سرفراز بلوچ ، وحید احمد ، محمد فیصل ، عنایت اللہ خان ، اشفاق ودیگر تاجر برادری موجود تھی، احتجاج کے دوران متاثرہ لطیف بلوچ نے بتایا کہ میں اپنے نجی پراپرٹی کے دفتر سے گھر جارہا تھا کہ اچانک دو مسلح ڈاکو آئے اور مجھ سے 50ہزار روپے لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے جس کی اطلاع پولیس شاہ شمس کو دی گئی تو پولیس نے وقوعہ کی بابت مقدمہ نمبر 2101/25 بجرم 392درج کرکے خاموشی اختیار کر لی۔
ملتان سے مزید