• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور تھانہ بی زیڈ کی قحبہ خانوں کیخلاف کاروائیاں جاری،13 مرد اور 3 خواتین گرفتار، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، کارروائی کے دوران ملزمان سے 04عدد کارتوس 12بور بھی برآمد ہوئے،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، ان افراد نے  پولیس کو جھوٹی اطلاع  دے کر ارتکاب جرم کیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک اور ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزمان مرتضیٰ ، ریئس ،محمد حسین اور مرسلین کو گرفتار کیا جو روڑ پر موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی طریقے سے آلٹریشن کرکے پھٹہ رکشہ بنائے ہوئے تھے۔خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیکٹری چلانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید