• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے شہید، خاتون سمیت 13 زخمی

ڈی آئی خان (این این آئی)لکی مروت کے لنگر خیل گائوں کے علاقہ سور بند میںمارٹر گولہ پھٹنے سے 5معصوم بچے شہید اور13شہری زخمی ہو گئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ صبح تقریبا 9بجکر 35منٹ پر اس وقت پیش آیا جب مقامی بچے پہاڑی علاقے سے بکریاں چراتے ہوئے ایک پرانا غیر پھٹا بارودی مواد اٹھا لائے، جو مبینہ طور پر خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا تھا۔ بچے نادانی میں وہ مواد گاں لے آئے اور اس پر پتھر مارنے لگے، جسکے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے لکی سٹی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کیلئے بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنایا۔ مقامی طبی اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر قابو پایا گیا۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم اور متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید