لاہور( این این آئی)پنجاب میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو کا یہ دوسرا تصدیق شدہ کیس ہے،چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے یوسی شاہ والی روجھان ضلع راجن پور کی 6ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق کر دی۔متاثرہ بچی کو پولیو سے بچائوکی ویکسین نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔