• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی چاہئے نہ مکان، ہمیں پڑوسی ملکوں سے تجارت کرنے دیں، اچکزئی

اسلام آباد ( پ ر) پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے آل پارٹیز کانفرنس کے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ جو بھی آئین کے دائرے سے نکلے گا اُس کا پاکستان کی حکمرانی پر حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کرینگے۔ ایک ملک اور دو دستور قبول نہیں ،سیکورٹی چاہئیے نہ مکان، ہمیں پڑوسی ملکوں سے تجارت کرنے دیں،کسی کو پتھر مارینگے نہ گالیاں دینگے، اس ملک پر عوام کی مرضی اور ان کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ۔ یہ ہمارا ملک ہے لیکن ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں 47فیصد ہمارے بچے غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔ ان کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی تحریک چلائیگی۔ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو ریکوسٹ کرتا ہوں کہ آپ اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں کہ جلدی نکلیں ۔ یہ آپ کے اکابرین ہیں اور آپ ہمارے بچے ہیں ہم اپنے بچوں کوموت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ لیکن ہم نے اکٹھے ملکر یہ تحریک چلانی ہے ۔ اسد قیصر صاحب نے بات کی کہ ہمارے وقت میں افغانستان کے ساتھ ایک لاکھ ستر ہزاربلین ڈالر کی تجارت ہوتی تھی۔ اور آج وہی تجارت چند ملین میں آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہندوستان یہاں اور ہم وہاں میزائل پھینک رہے تھے لیکن واہگہ باڈر پر آج بھی تجارت جاری ہے کوئی چین موجود نہیں لیکن تفتان سے کوئٹہ ، کوئٹہ سے چمن ، گلگت ، خیبر پشتونخوا میں چین موجود ہیں اور تجارت بند ہیں ۔ ایک ملک اور دو دستور ہمیں قبول نہیں اگر ملک ایک ہے تو دستور بھی ایک ہوگا۔ ہم سب کہتے ہیں کہ ہمیں نہ سیکورٹی چاہیے نہ مکان چاہیے ہمیں صرف اپنے نزدیکی ہمسایہ سے تجارت کرنے دیں ہم اپنے بچوں کو بھی پالینگے او آپ کو بھی کچھ دیتے رہینگے۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ایک بہترین ملک کوخرابی کی طرف لے آ ئیں ۔
اہم خبریں سے مزید