• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ذکی اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ذکی اعجاز نے کراچی چیمبر کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اس لئے اب کوئی ہڑتال نہیں ہو گی ،ہفتے کو ایف پی سی سی آئی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرفتاری، 2 لاکھ روپے کیش ٹرانزیکشن اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے متعلق مسائل حل ہو چکے ہیں۔ ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی اجازت کے بغیر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکے گی۔ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی ڈپازٹ ٹرانزیکشن کو بینک ٹرانزیکشن تسلیم کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس اسی صورت لاگو ہوگا جب رقم کی باقاعدہ انوائس جاری کی گئی ہو۔قائم مقام صدر کے مطابق ایف بی آر پیر تک مزید ضروری نوٹیفکیشنز بھی جاری کرے گا،انھوں نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مذاکرات میں ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اپنی مرضی کی پریس ریلیز جاری کرنے کے باوجود بھی باہر جاکر ہڑتال کی کال دے دی ،یہ لوگ میٹنگ میں کچھ اور ہوتے ہیں باہر ان کا رویہ دوسرا ہوتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید