لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کےچوہدری محمد اشفاق کہوٹ بلامقابلہ وائس چیئر مین پنجاب بارکونسل منتخب ہوگئے، ذبیح اللہ ناگرہ کو چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کرلیاگیا،الیکشن بورڈ کےسربراہ وسیم ممتاز ملک نے انتخابی عمل کی نگرانی کی،نومنتخب وائس چیئر مین پنجاب بارکونسل چوہدری محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون کی بالادستی کےعزم کا اظہار کرتاہوں،وکلاء کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دوں گا،اپنی کامیابی کووکلاء کےنام کرتاہوں،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر کاشکریہ اداکرتاہوں،نومنتخب چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی کی بہتری کےجاری تسلسل کوبرقرار رکھاجائےگا،آئین کی بالادستی اور قانون کےتحت وکلاء کےمفادات کا تحفظ کیاجائے،خود کو کسی بھی وقت احتساب کےلئے پیش کرتے ہیں۔