• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں میڈیا، سول سوسائٹی، شوبز، کھیلوں، صحافت اور قومی کھلاڑیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کو ’’معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ سمیت وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری رحیم شیخ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کھوسو، سیکرٹری اطلاعات، اور سیکرٹری ثقافت خیر محمد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں فیصل ایدھی، جہانگیر خان، معین خان، سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی، منور سعید، احمد شاہ، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، اور قومی کھلاڑی یونس خان اور نسیم حمید شامل تھے، جو یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے ایک متحدہ محاذ کی علامت تھے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کی تقریبات صرف جشن آزادی منانے تک محدود نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک تاریخی فتح کی یاد بھی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام دانشور ان تقریبات میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مختلف مذاہب کے علمائے کرام اور رہنماؤں سے آزادی کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن نے آگاہ کیا کہ سندھ حکومت نے یکم اگست سے یومِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں 162 مختلف تقاریب بشمول کھیل، ثقافت، موسیقی اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید