ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے اظہر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے مدیحہ کا موبائل فون چھین لیا گیا، سبزی منڈی کے اندر سے سمیع کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، سیتل ماڑی کے علاقہ سے عامر کا موبائل فون اور اللہ دتہ کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے سجاد سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے نامعلوم افراد عمیر کا پرس چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد سعد کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ سے رمضان کے گھر سے اس کی بیٹی کے جہیز کا سامان چوری کرلیا گیا، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد اجمل کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد نوید کے گھر سے پانچ تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔