ملتان(سٹاف رپورٹر) ریوٹس لرننگ اور سنگی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام صنفی تشدد کی روک تھام کیلئے ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، ورکشاپ میں یونائٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن ان دی سٹیٹس آف ویمن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پنجاب پولیس، پراسیکیوشن، وائیلینس اگینسٹ ویمن، یونیورسٹی اور کالجز کے اساتذہ، وکلااور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی،اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیاکہ اینٹی ریپ کرائسزسیل اور ویمن پروٹیکشن سیل کو توسیعی بنیادوں پر مضبوط کیا جائے، نیز محکموں کے درمیان بہتر رابطہ سازی کے لیے اعلی سطح کوآرڈینیشن فورم تشکیل دیا جائے۔