ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ایڈمن بلاک میں آتشزدگی، تفصیل کے مطابق پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ایڈمن بلاک میں نصب اے سی میں اچانک آگ لگ گئی جس نے وہاں موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ برن یونٹ میں اے سی بغیر بند کیے دن رات چلتا رہتا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی۔