ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب میں سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام "سرائیکستان مینگو کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آم کے باغات کو لاحق خطرات، ماحولیاتی آلودگی اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ظہور دھریجہ، ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی، رانا فراز نون، ڈاکٹر نعمان چنگوانی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے آم کے باغات کی تباہی کو تشویشناک قرار دیا اور ایکسپورٹ سہولتوں کے فقدان پر شدید تنقید کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وسیب کے مسائل کا واحد حل الگ صوبہ سرائیکستان ہے۔ تقریب میں سرائیکی شعرا، گلوکاروں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔