• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان پور ہمڑ سے نہری پانیکی بندش پر کسانوں کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) بچ مائنر موگہ سلطان پور ہمڑ سے نہری پانی کی بندش پر کسانوں کا احتجاج، سابق ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمٰن میو کی قیادت میں مظاہرہ، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سلیم الرحمٰن میو نے کہا کہ بچ مائنر موگہ سلطان پور ہمڑ سے جڑے درجن سے زائد دیہات گزشتہ 10 برسوں سے سیرابی سے محروم ہیں، محکمہ انہار کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر کسان تھک چکے ہیں، لیکن اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو محکمہ انہار کے افسران کو دفاتر میں چَین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، مظاہرے کے دوران کسانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید