ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی پوری تنظیم یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی کئی دہائیوں کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابل افسوس ہے، ملک بھر میں تقریباً3,800یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ اوسطاً ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد مستفید ہو رہے تھے۔