• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی،مالی سال 2025-26کے لئےایک ارب27کروڑ کابجٹ منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 43ویں سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک ارب 27کروڑ 50 لاکھ بجٹ کی منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ جو کہ75کروڑ تھا کو بھی منظور کر لیا گیا، اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا نومینی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب لاہور کے نومینی ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد،ڈاکٹر شفیق پتافی، آن لائن ممبران میں بیرسٹر اسامہ فضل، سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی محمد عارف جبکہ یونیورسٹی ممبران میں ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر محمود عالم موجود تھے۔
ملتان سے مزید