اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان اورایران کادوطرفہ تجارت سالانہ آٹھ سے دس ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق ہے لیکن عملی طور پر امریکی پابندیاں اس ہدف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایک طرف پاکستان کاایران سے درآمدات پرہر گزرتےسال کےساتھ انحصارمیں مسلسل اضافہ ہورہاہےتو وہیں دوسری طرف امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیےپاکستانی برآمدات نہ ہونے کےبرابر ہیں۔مالی سال دو ہزار انیس، بیس سے لیکر مالی سال دو ہزار تئیس،چوبیس تک کے پانچ سال کے دوران ایرانی کے لیےمجموعی پاکستانی برآمدات محض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز رہیں۔اسی دوران دو سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر بھی رہیں تھیں جبکہ صرف گذشتہ ایک سال میں ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب بائیس کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں ۔ گذشتہ6 سال کےدوران پاکستان کی ایران سےدرآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔