ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ایک اہلکار کو معطل کرنے اور 2 اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کے مطابق ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن وہاڑی کے سب انجینئر سول عاصم ملک کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پرمعطل کیاگیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔