ملتان (سٹاف رپورٹر )کرم ٹاون میں 3سالہ بچی کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی درگٹ کے بعد حوالہ پولیس کردیا ۔تھانہ صدر کے علاقے کرم ٹاون سورج میانی کا رہائشی شبیر احمد کی بیٹی زینب کے گھر کے باہر کھیل رہی تھی نامعلوم شخص نے مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تو بچی کے شور شرابہ پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جہنوں نے نامعلوم شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگٹ کے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع دی پولیس اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا ۔