• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ایڈوائزر ٹو گورنر ملک ریاض حسین سامٹیہ اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے، ملاقات میں جنوبی پنجاب کے مسائل، پارٹی کارکنان کی مشکلات اور حالیہ سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی، گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں، جن کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید