• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس‘ نئے پروگرامز کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف امور کی منظوری دی گئی ، یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 24واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا ، شرکامیں ڈ اکٹر سعید احمد ملک، ڈاکٹرمیمونہ غنی ، زاہدہ اظہر، ڈاکٹر شگفتہ حسین اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور ڈین اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر کامران بھٹہ نے شرکت کی ،اجلاس میں نئے پروگرامز کی منظوری دی گئی اور نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے تجاویز طلب کی گئیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرکا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کی اصل پہنچان اساتذہ کی قابلیت اور اس کی طالبات کی کامیابیاں ہیں۔
ملتان سے مزید