• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال انتظامیہ نے فوری اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کے حالیہ دورۂ نشتر ہسپتال کے بعد انتظامیہ نے فوری اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق، ایم آر آئی رجسٹر میں پائی گئی کوتاہی پر متعلقہ عملے کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور نگرانی کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے، باہر سے انجکشن منگوانے کے واقعے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ہسپتال کے آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور ایک جدید OPD مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے، ایم آر آئی و سی ٹی سکین مشینوں کی مرمت سے متعلق معاہدوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ او پی ڈی میں مریضوں کی فوری رجسٹریشن اور ڈاکٹر تک رسائی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید