• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنماؤں ،امن کمیٹی اراکین پر مقدمہ کے خلاف تاجروں کا پانچویں روز بھی احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تاجر رہنماؤں اور امن کمیٹی کے اراکین کے خلاف مبینہ بے بنیاد مقدمہ کے اندراج پر پولیس تھانہ ممتاز آباد کے خلاف تاجروں کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے، مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،گزشتہ روز انجمن تاجران منظور آباد کے زیر اہتمام منظور آباد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت صدر غلام رسول نے کی ، مظاہرہ میں وہاج قریشی، ارشاد، جاوید، رمضان، سعید، شفقت، شوکت، اجمل، اکمل ،عنائت اللہ خان سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کیا ۔
ملتان سے مزید