ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والے بھائی کو لینے آنے والے شخص کی گاڑی سے اے ایس ایف نے پانچ گولیاں برآمد کرلی ۔معلوم ہوا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی محمد زاہد اقبال اپنے بھائی جو بیرون ملک سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا تھا کو لینے پہنچا تھا تو ایئر پورٹ کے مرکزی گیٹ پر اے ایس ایف کے جوانوں نے گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو گاڑی سے پسٹل کی پانچ گولیاں برآمد کرلی جسے تحویل میں لے لیا اے ایس ایف نے تحویل میں لیئے گئے مذکورہ شخص کا تحریری معافی نامہ پیش ہونے کے بعد کاغذی کارروائی کے بعد بھائی کے ساتھ روانہ کردیا ۔