• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 2022ء کے سیلاب کی بعد کی صورتحال پر صوبائی مذاکرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں میٹا میٹا، دوآبہ فاؤنڈیشن اور شعبہ ایگرانومی کے زیر انتظام 2022 کے سیلاب کے بعد کی صورتحال، ممکنات اور مستقبل کی تیاریوں کے عنوان پر صوبائی مذاکرہ منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالغفار چیرمین شعبہ ایگرانومی ، اشفاق سومرو قومی لیڈ میٹا میٹا ریسرچ نے صوبائی مذاکرہ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ڈاکٹر فرینک میٹا میٹا ہالینڈ نے "بنیادی خیال" پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر خرم مبین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی نے تحقیق اور تعلیم کے ذریعے رود کوہی سیلاب کے نقصانات سے بچاو ، زراعت اور مال مویشی کی بہتری کے ساتھ ساتھ پانی اور زمین کے بہتر استعمال کے پایئدار طریقے پر روشنی ڈالی۔جاوید اقبال دوآبہ فاونڈیشن اور ان کی ٹیم نے سیلاب کی صورتحال میں کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ملتان سے مزید