• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ‘ اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ صا لحے مہے کے قریب پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30بور‘ ایک عدد موٹر سائیکل ڈکیتی شدہ مقدمہ نمبر 281/25 بجرم 392ت پ تھانہ ڈی ایچ اے برآمد ہوئی جبکہ ایک کس مفرور ملزم کا نام محمد اجمل ولد نا معلوم ہوا جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی ناکہ بندی بذریعہ وائرلیس کنٹرول کرائی گئی حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملتان سے مزید