ملتان (سٹافرپورٹر ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے تحت مستحق طلبا میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے۔ سات طلباء میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 8 لاکھ 26 ہزار 5 سو روپے ہے۔