ملتان ( سٹاف رپورٹر) چادروالی سرکارکے 40 ویں سالانہ عرس کے موقع پر دربار پر غسل و چادرپوشی کی تقریب ،پیر سید نورحسین شاہ ،سید اجمل شاہ ،میر طیب اقبال نقشبندی ،ملک عمران یوسف، حافظ مبشرحامدی ،ذیشان دلاور اور خلیل قریشی سمیت دیگر مریدین و اکابرین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آخرمیں صاحبزادہ پیر سیدعلی حسین شاہ نے ملکی ترقی و قومی سلامتی و استحکام پاکستان کے لیے کشمیر وفلسطین و غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کرائی ۔