ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے ، جونیئر کلرک کونسل برانچ غلام قادر ، محمد مجاہد اور سلطان احمد کو چہلم کے موقع پر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔