ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے نجی کالج میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کیساتھ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز،فاروق شیخ ،تنویر نانڈلہ ، محمد اعظم، وقاص رضا اور دیگر شرکاء بھی شامل تھے ۔تقریب کے دوران سٹوڈنٹس سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور دیگر مہمانان گرامی نے تاریخ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی اور سوال و جواب کا سیشن بھی کیا ۔