ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جس میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسران کو سائیلان کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیئے کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی ۔