• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ ‘ 310 کلو مضر صحت گوشت برآمد،دو ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی ملتان نے مشترکہ کارروائی میں انصاری چوک پر قائم مبینہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑ لیا ،ٹیم کے مطابق کارروائی کے دوران 310 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا جب کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی محمد عامر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے کارروائی کی نگرانی کی۔
ملتان سے مزید