• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم حضرت امام حسینؓ پر جلوسوں کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر 15اگست بروز جمعہ کے جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔ حسین آگاہی بازار، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک،گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک بند رھے گا۔گڑ منڈی، چوک بازار، اندرون حسین آگاہی، اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ بھی ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی جانب سے ٹریفک آفس پولیس لائن میں بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ سیشن میں ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر قمر رشید کے ساتھ ساتھ تمام سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید