• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم بیلہ میں قائم اجالا فری پبلک سکول میں یوم آزادی کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمنِ تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کے زیرِ اہتمام قاسم بیلہ میں قائم اجالا فری پبلک اسکول میں یومِ آزادی کی تقریب ہوئی ،تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، تقاریر کیں اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،صدر طاہرہ نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آ زادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر ہمیں دل سے کرنی چاہیے، تقریب میں حنا چغتائی، بلقیس زاہد، مسز یاسمین اکرم،ہانیہ اویس سمیت دیگر معزز مہمانان نے بھی شرکت کی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔
ملتان سے مزید