ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی مینجمنٹ سروس کے زیرتربیت 40 افسران نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کورس کوآرڈینیٹر مبشر علی اور انسٹرکٹر عقیل اعوان کے ہمراہ محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب کا مطالعاتی دورہ کیا ، ڈپٹی سیکریٹریز سجاد حسنین اور شیخ محمد طاہر نے دیگر افسران کے ہمراہ زیر تربیت افسران اور کورس انسٹرکٹرز کو پھول پیش کرکے اور روایتی سرائیکی اجرکیں پہنا کر کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب شاہد عباس جوئیہ نے شرکاء کو محکمہ بارے بریفنگ دی۔