• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر راشد قمر راؤ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نشتر ہسپتال راؤ امجد علی خان کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا۔ اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر انجم اقبال نے وائس چانسلر کو شعبے میں مہیا کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر مہناز خاکوانی رجسٹریشن کاؤنٹر سمیت آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبوں میں گئیں اور علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ 
ملتان سے مزید