• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر زکریا یونیورسٹی میں سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوم آزادی پاکستان اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے سلسلے میں جاری ہفت روزہ تقریبات "یوتھ آزادی ویک" کے دوسرے روز جامعہ زکریا ملتان کے ہیومین نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال میں یوتھ کانفرنس منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی سابق ای ڈی او ایجوکیشن و صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈین فیکلٹی آف ہیومین نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، سجادہ نشین دربار حضرت داؤد جہانیاں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چیئرمین ہیومین نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔
ملتان سے مزید