ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت ترسیل کرنے والا گروہ پکڑلیا، 2 مختلف مقامات سے 7 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف اور 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے،بتایا گیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لکڑمنڈی کے قریب دو مقامات پر کاروائی کرکےمضر صحت گوشت ترسیل کرنے والا گروہ پکڑا۔