• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی، اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کے ساتھ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز سمیت دیگر پولیس افسران و سٹاف نے شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا وجود بہت قربانیوں کا نتیجہ ہے اور پنجاب پولیس اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کی ہر دم حفاظت کے لئے کوشاں ہے،پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
ملتان سے مزید