• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس کی افادیت سےمتعلق آگہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ ملتان سٹی کے زیر اہتمام پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائز ڈسرٹیفکیٹس کے حصول کی اہمیت وافادیت اجاگر کرنے کے لئے عوامی آگہی سیمینار گزشتہ روز رضا ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی عبدالسمیع شیخ نے کی، سیمینار میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان سٹی میڈم حلیمہ سعدیہ، نادرا ساؤتھ پنجاب کے ریجنل ہیڈ سلمان آفاق، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایم عدنان ظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبد العزیز خان، کوآرڈینیٹر سی ایم پنجاب عمر فاروق بھٹی اور یونین سیکرٹریز سمیتدیگر افسران شریک ہوئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش اور اموات کا بر وقت اندراج ہر شہری کا حق اور ذمہ داری ہے، یہ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ آپ کے اور آپ کے خاندان کے قانونی تحفظ کی ضمانت ہے، بعد ازاں شہریوں کو موقع پر ہی درخواست فارم فراہم کئے گئے، تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پروگرام کے آخر میں شرکا نے رضا ہال لان میں پودے لگائے۔
ملتان سے مزید