• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:سڑک پر کمر تک پانی، سیکیورٹی گارڈز کا کیش محفوظ کرنے کا منفرد منظر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں شدید بارش کے بعد کیش وین بھی پانی میں پھنس گئی، اس دوران سیکیورٹی گارڈز کا کمر تک پانی میں کیش محفوظ کرنے کا منفرد منظر وائرل ہوگیا۔

شدید مون سون بارشوں نے شہر کو ایک بار پھر ڈبو دیا، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

اسی دوران ایک کیش وین پانی میں پھنس گئی تو سیکیورٹی گارڈز لاکھوں روپے سے بھرے تھیلے سر پر اٹھا کر کمر تک پانی میں چلتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز کیش بیگز محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 شہریوں نے گارڈز کی ہمت کو سراہا لیکن ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں بینک اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے۔