• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، حادثات میں 10اموات، آج عام تعطیل

کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش  کا سلسلہ جاری رہا، مختلف حادثات میں 10 افراد کی اموات، شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی، کئی انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں سے رات گئے پانی کی نکاسی ممکن ہوسکی، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ کے بعض مقامات پر اب بھی پانی موجود ہے۔

اربن فلڈنگ نے شہر کی تمام سڑکوں کو دن بھر ندی نالوں میں تبدیل کردیا، بدترین ٹریفک جام کے سبب سیکڑوں گاڑیاں بند، کئی میں پیٹرول ختم ہوگیا، شہری گھنٹوں تک پانی میں پھنسے رہے۔

سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن، سخی حسن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

نارتھ کراچی ناگن چورنگی کی فوڈ اسٹریٹ پر کئی دکانیں ڈوب گئیں، گلستان جوہر میں گھر کی دیوار گرنے سے چار اموات، شاہ فیصل کالونی میں میں کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، گرومندر نالے میں ڈوبنے والے50 برس کے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید