کراچی میں شہریوں نے بارشون کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث نالے میں ڈوبتی بلی کو بچا لیا۔
حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نالوں میں تیز پانی کے بہاؤ کے دوران ایک بلی نالے میں گر گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بلی بہاؤ میں پھنس کر ڈوبنے لگی تو قریب موجود شہریوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔
یہ مناظر کسی راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کر لیے، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
شہریوں کی اس انسان دوستی اور جانور سے محبت کو دیکھ کر صارفین نے ان کی بھرپور تعریف کی اور اسے ایک قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔