• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی سنگین غفلت، اعلیٰ ترین شخصیات 25 منٹ ٹریفک میں پھنس گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران پولیس کی سنگین غفلت سامنے آ گئی۔

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران پولیس کی سنگین غفلت سے اعلیٰ ترین شخصیات ٹریفک میں پھنس گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 2 اعلیٰ ترین شخصیات ی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو مقررہ روٹس سے ہٹا کر غلط ڈائیورشن دے دی گئی، جس کے باعث وی وی آئی پی شخصیات تقریباً 25 منٹ تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

ٹریفک پولیس کی اس کوتاہی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید