بلوچستان سے ٹرین سروس دو روز معطل رہنے کے بعد آج سے بحال ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے کے لیے جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچےگی۔
کراچی سے آنے والی بولان میل کل کوئٹہ پہنچے گی۔ بارشوں کی صورتحال کے باعث ٹرین سروس دو روز معطل رہی۔