• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم، زمین سے 350 میٹر اوپر ورلڈکپ اسٹیڈیم متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے 2034 کے فیفا ورلڈکپ کےلیے دنیا کے منفرد ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک نیوم اسٹیڈیم متعارف کروادیا، جو زمین سے 350 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔

عالمی کھیلوں کی ویب سائٹ گول (GOAL) کے مطابق سعودی عرب کی فیفا کو جمع کروائی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ نیوم اسٹیڈیم دنیا کا سب سے انوکھا اسٹیڈیم ہوگا، جس کا میدان 350 میٹر کی بلندی پر واقع ہوگا، جہاں سے دلکش مناظر دکھائی دیں گے، جبکہ اس کی چھت خود شہر کے ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نیوم اسٹیڈیم ان 11 نئے اسٹیڈیمز میں شامل ہے جو آئندہ آٹھ برسوں میں تعمیر کیے جائیں گے جبکہ چار موجودہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے ورلڈکپ 2034 کے لیے کل 15 میزبان اسٹیڈیمز کی فہرست اور ان کے تصوری خاکے (concept designs) رواں سال جاری کیے گئے تھے۔

یہ جدید اسٹیڈیم دی لائن (The Line) کے اندر واقع ہوگا، ایک مستقبل کے شہر کا منصوبہ جس کا اعلان 2021 میں کیا گیا تھا، دی لائن ایک 170 کلومیٹر طویل، 200 میٹر چوڑا اور 500 میٹر بلند ڈھانچہ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید