• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، اقتصادی تعلقات کے نئے باب کا آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت اور دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کا آغاز کیا گیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ 

اقتصادی تعاون کا فریم ورک تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے ’کیا انسانیت صحیح سمت پر گامزن ہے؟‘ کے موضوع پر کانفرنس میں پاکستانی موقف پیش کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انسانی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا اور سعودی ولی عہد کے ترقی کے وژن اور دنیا میں ترقی کے اقدامات کی تعریف کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالی اور گلوبل نارتھ اور گلوبل ساؤتھ کے ساتھ اشتراک پر زور دیا۔

وزیرِاعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے بھی ملاقات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید